محکمہ موسمیات کی جانب سےموسم کے حوالے سے خبر آگئی

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

جعمہ کے روز موسم کی صورتحال کےمتعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہنے کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close