کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر ممکنہ کارٹلائزیشن کے خلاف سخت کارروائی کی وارننگ جاری کر دی۔
کمیشن چینی کی قیمتوں میں اضافے کی روزانہ نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی غیر مسابقتی سرگرمی یا ممکنہ گٹھ جوڑ کی نشاندہی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 2021 میں شوگر ملز اور شوگر ملز ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا، شوگر ملز اور ایسوسی ایشن کی اپیل پر سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے حکم امتناع جاری کیا۔ 2009 میں بھی شوگر ملز کے گٹھ جوڑ کے شواہد سامنے آئے تھے۔
کمپٹیشن کمیشن نے گنے کی امدادی قیمتوں کا نظام ختم کر کے مارکیٹ بیسڈ میکانزم متعارف کرانے کا مشورہ دیا ہے، حکومت چینی کی مارکیٹ میں مداخلت کم کرے اور قیمتوں کا تعین طلب و رسد کے اصولوں پر چھوڑا جائے۔
کارٹلائزیشن کیسز مختلف عدالتوں میں چینی سیکٹر سے متعلق 127 مقدمات زیر التوا ہیں، سپریم کورٹ میں 24، لاہور ہائیکورٹ میں 25، سندھ ہائیکورٹ میں 6 اور سی اے ٹی میں 72 کیسز زیر التوا ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں