زلزلے کے شدید جھٹکے،خوف و ہراس پھیل گیا

 

جموں کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلے کا مرکز جموں کشمیر کا ڈسٹرکٹ بانڈی پورہ تھا،ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھیزلزلہ کے باعث جموں کشمیر میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی مگر لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے نکل آئے .

کمشیر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سحری کے وقت بھی شدید زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے آزاد کشمیر اور انڈین ہیلڈ کشمیر میں تمام علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ سری نگر سے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لداخ کے کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ صبح 2 بجکر 50 منٹ پر 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

آزاد کشمیر اور انڈین ہیلڈ کشمیر کے علاقے میں بھیاس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زخمیوں یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔پاکستان کے شمالی علاقہ جات سوات، مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی اس زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کشمیر کا کچھ علاقہ اور مقبوضہ کشمیر میں لداخ کا ضلع لیہہ زلزلہ زدہ زون IV کے تحت آتا ہے، جس کی درجہ بندی زنسکار اور لداخ کے سلسلوں کے ساتھ چلنے والی اسٹرائیک سلپ فالٹ کی وجہ سے ہے، جسے ہائی ڈیمیج رسک زون کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ (KB)

ان علاقوں مین زلزلہ کے جھٹکوں کو سیسمک حرکات کے آبزرور غیر معمولی احتیاط سے دیکھتے ہیں۔2005 میں 8 اکتوبر کو آزاد کشمیر میں مضطر آباد کے نزدکی علاقہ میں زمین کے اندر 12 کلومیٹر گہرائی پر واقع مرکز مین جو زلزلہ آیا تھا اس نے کشمیر اور اس سے ملحق ہزارہ کے علاقوں میں خوفناک تباہی مچائی تھی اور سینکڑوں سکولوں کی عمارات آنِ واحد میں ملیا میٹ ہو گئی تھیں، ان تمام سکولوں مین زلزلہ کے وقت بچے کلاسز میں مصروف تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close