پٹرول کتنا سستا ؟ اہم خبر آ گئی

 

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے ، تاہم کتنے روپے کم ہوں گے، اس حوالے سے عوام کے لیے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں 13 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 11 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔اس سے قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کی تھی۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.31 روپے کی کمی کی گئی، جس سے اسے 258.64 روپے فی لیٹر پر لایا گیا، جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی، جو 255.63 روپے فی لیٹر پر طے ہوئی تھی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کمی سے 168.12 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close