ویب ڈیسک (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان عوام کو ملیں گے یا نہیں فیصلہ 15 مارچ کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مقامی سطح پر اگلے پندرہ روز کیلئے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کے حوالے سے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے۔سمری کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10سے 15 روپے کمی کا امکان ہے جبکہ 15مارچ سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے کی کمی کا امکان ہے۔
وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں