چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئےحکومت کا اہم فیصلہ

 

وفاقی حکومت نے شکر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق شکر درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے کیا گیا۔ شکر کی درآمد سے صارفین کو ریلیف فراہمی میں مدد ملے گی اور مقامی سطح پر چینی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔شکر کی درآمد سے مستقبل میں چینی کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور درآمد شدہ شکر کو مقامی سطح پر ریفائن کر کے چینی میں تبدیل کیا جا سکے گا۔ شکر کی درآمد کے فیصلے کا مقصد صارفین کو مناسب نرخوں پر چینی فراہم کرنا ہے۔

چینی ذخیرہ اندوزوں اور مقامی سطح پر دکانداروں کی ملی بھگت سے مہنگی بکتی ہے ۔ حکومت چینی ذخیرہ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتی رہتی ہے مگر یہ مافیا چینی مہنگی کرکے بلیک میں بیچتے ہیں اس لیے حکومت نے چینی ذخیرہ کرکے قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے ساتھ ساتھ شکر برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ خام مال منگوا کر اسے چینی کی صورت میں ڈھال کر قیمتوں کو مستحکم رکھا جائے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close