لاہور (پی این آئی) عید الفطر پر لمبی چھٹیاں ملنے کا امکان، ہفتے کے آغاز پر عید ہونے کے امکان کے باعث سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین ایک ہفتے سے زائد چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے قریب آنے پر عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سے متعلق پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشن گوئی کے مطابق رواں ماہ رمضان کا اختتام 29 ایام کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ماہرین فلکیات کا کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام کو شوال کے چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، اس لیے اس شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا۔ یوں ہفتے کے آغاز پر پیر 31 مارچ کو عیدالفطر ہونے کی صورت میں عید کے 3 ایام پیر، منگل اور بدھ کو ہوں گے۔29 رمضان کے بعد عید الفطر ہونے کی صورت میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو پیر تا جمعہ تعطیلات ملنے کا امکان ہے، ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ تعطیلات ہوتی ہیں، جبکہ 28 اور 29 رمضان کو بھی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
یوں عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو 29 مارچ تا 6 اپریل تک ایک ہفتے سے زائد تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپارکو کی جانب سے بھی پیشن گوئی کی جا چکی کہ شوال کا چاند 30 مارچ کو متوقع ہے، عید الفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔ سپارکو ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ رمضان اور عید الفطر کے کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے۔ جبکہ غیر ملکی ماہرین فلکیات بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کا امکان ظاہر کر چکے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں 30 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر آ جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں