رولز روئس نے نئی تیز ترین کار متعارف کروا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)گاڑیوں کی مشہور کمپنی رولز روئس نے اپنی نئی تیز ترین کار ’بلیک بیج سپیکٹر‘ متعارف کروا دی ہے۔

عرب ویلز کے مطابق پیر کو رولز روئس نے اپنی نئی رولز روئس بلیک بیج سپیکٹر متعارف کروائی جو کہ کمپنی کی سب سے تیز اور لگژری گاڑی ہے۔اس میں ڈوئل موٹر سیٹپ نصب ہے جو 659 ہارس پاور اور 1075 نیوٹن میٹر ٹورک پیدا کرتی ہے۔لیک بیج نے اپنی چیسس کو ری ڈیزائن کیا ہے جبکہ بہترین ہینڈلنگ کے لیے اس میں اضافی موٹر بھی نصب ہے۔

رولز روئس موٹر کارز کے سی ای او کرس براؤنریج نے اس کار کو اپنی پاور اور مقصد کی علامت قرار دیا ہے۔اس نئی سپیکٹر میں انفینیٹی موڈ کو ڈالا گیا ہے جس کی مدد سے گاڑی کی 100 فیصد الیکٹرک پاور تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ڈریگ ریس میں سپیریٹڈ موڈ کی مدد سے مزید ایکسلریشن حاصل کی جا سکتی ہے یعنی آپ 4.1 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلومیٹر کی رفتار پکڑ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close