مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف بیٹھنے والوں کیلئے اہم خبر

ویب ڈیسک (پی این آئی) مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن 5 مارچ سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا۔حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقررہ تعداد مکمل ہونے تک اعتکاف رجسٹریشن جاری رہے گی۔ اعتکاف کے خواہشمند 5 مارچ کو دن 11 بجے سے اتھارٹی پورٹل پرکوائف رجسٹرکراسکتے ہیں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین میں ہرمعتکف کوخصوصی کارڈ اور لاکر دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close