وزیراعظم شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی کی سپلائی اور قیمت پر کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خور و نوش کی کم قیمت پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی سمگلنگ پر سخت کارروائی کی ہے۔
وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، صوبائی سطح پر چینی کم قیمت پر فروخت کیلیے فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔ چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں