متحدہ عرب امارات نے 16456 افراد کو مملکت میں رہائش کے لیے گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈن ویزے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کو دیے گئے ہیں جو 10 سال تک متحدہ عرب امارات میں قیام کا رہائشی اجازت نامہ ہے۔
گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں میں 10710 ہائی اسکول کے طلباء بھی شامل ہیں جنہوں نے امتحانات میں 95 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔
یونیورسٹی کے گریجویٹس کو بھی گولڈن ویزہ دیا گیا ہے جن کی تعداد 5246 ہے، جبکہ 337 تعلیمی ماہرین بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیز کے 147 گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدان بھی گولڈن ویزہ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق گولڈن ویزے کا مقصد مملکت میں بین الاقوامی ذہین اور قابل افراد کو مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ یہ افراد مملکت کے تعلیمی شعبے کے علاوہ دیگر شعبوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں