امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے ہاں 14 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
ایلون مسک نے 14 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کر کے امریکی ارب پتی کی ساتھی شیون زیلیس جو اس سے قبل ایلون مسک کے 3 بچوں کی والدہ ہیں نے اپنے اور ایلون مسک کے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایلون سے مشورہ کرنے کے بعد آرکیڈیا کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ہمیں اپنے بیٹے سیلڈن لائکرگس کے بارے میں لوگوں کو براہِ راست بتانا بہتر لگا۔مذکورہ پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ایلون مسک نے سرخ دل والے ایموجی بناتے ہوئے اپنے 14 ویں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ شیون زیلیس ایلون مسک کی کمپنی نیورا لنک میں اعلیٰ ایگزیکٹیو کے عہدے پر فائز ہیں اور ان سے ایلون مسک کے پہلے ہی 3 بچے ہیں اور اب اس جوڑی نے اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا چوتھا بچہ کب پیدا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 26 سالہ خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی والدہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے پہلی بیوی جسٹن مسک سے 5 بچے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے گرل فرینڈ کینیڈین گلوکارہ گرائمز سے 3 بچے اور نیورا لنک کی اعلیٰ ایگزیکٹیو شیون زیلیس سے 4 بچے ہیں جبکہ 1 بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں