پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی، کتنی؟ جانیں

یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے اور پیٹرول پر 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیز کمی کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 168 روپے 12 پیسے ہوگئی۔

ٹرمپ اور زیلنسکی میں تلخ کلامی پر روس اور یورپی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا

نئی قیمت کے مطابق لائٹ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close