پاکستانی اداکارہ ماورا حسین، جو اپنے کیریئر کے دوران متعدد کامیاب فلموں اور ڈراموں کا حصہ رہ چکی ہیں، نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی اور بھارتی فلم انڈسٹری کے حوالے سے اہم باتیں شیئر کیں۔
ماورا حسین نے اپنے کیریئر کا آغاز وی جے کے طور کیا تھا جس کے بعد انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی شہرت حاصل کی۔ان کی مقبولیت کا راز ان کے سوشل میڈیا اسٹارڈم اور بہترین فلمی انتخاب میں چھپا ہوا ہے، جس کے باعث انہیں سامعین کی طرف سے بے پناہ محبت اور عزت ملتی ہے۔
ماورا حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی فلم صنم تیری قسم کی کامیابی کے بعد ان کے پاس اور بھی فلمیں آئی تھیں، اور ان سب کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو مزید عروج دیا۔ تاہم، ماورا نے ان فلموں کے نام لینے سے گریز کیا کیونکہ وہ ان پروجیکٹس میں شریک افراد کے ساتھ تعلقات میں کسی قسم کی دراڑ نہیں چاہتیں۔
ماورا حسین نے اس دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت میں سیاسی کشیدگی کی وجہ سے انہیں کچھ وقت کے لیے وہاں سے واپس آنا پڑا۔ لیکن انہوں نے بتایا کہ جب وہ واپس آئیں تو انہوں نے ممبئی میں مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے کا ارادہ کر لیا تھا۔
ماورا حسین نے بھارت میں ملنے والی محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بھارت میں سڑکوں پر نکلتی تھیں تو لوگ ان سے بہت محبت اور عزت سے ملتے تھے اور وہ یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی تھیں کہ لوگ انہیں ان کے ڈراموں کے ذریعے پہچانتے ہیں۔ ان کی فلم صنم تیری قسم کو بھی بہت سراہا گیا، اور وہ آج تک اس فلم کی کامیابی کے بارے میں زبردست فیڈ بیک حاصل کرتی ہیں۔
اداکارہ نے صنم تیری قسم 2 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس پروجیکٹ کے لیے فلم سازوں سے بات چیت کر رہی ہیں لیکن اس وقت اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ پروجیکٹ ممکن نہ بھی ہو، تو وہ فلم سازوں کے لیے کامیابی کی دعا کرتی ہیں۔
ماورا حسین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اگر شردھا کپور صنم تیری قسم کی دوسری قسط میں سارو کا کردار ادا کرتی ہیں تو وہ دل سے ان کی حمایت کریں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں