عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قراط فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 3 ہزار روپے پر آگیا، اس کے علاوہ 10گرام سونے کے دام 2 ہزار 829 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے بھاؤ 29 ڈالر کم ہوکر 2887 ڈالر پر آگئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں