وفاقی کابینہ میں آج کس کس کو شامل کیا جائے گا؟

وفاقی کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے تحت نئے وزراء آج ایوانِ صدر اسلام آباد میں حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تقریبِ حلف برداری آج شام ایوانِ صدر میں ہو گی، صدر آصف علی زرداری نئے وزرا سے حلف لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ن کے رکنِ قومی اسمبلی حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری شامل ہوں گے۔ان کے علاوہ وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال بھی شامل ہوں گے جبکہ بیرسٹر عقیل اور خالد مگسی کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاظمہ کو بھی وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔حنیف عباسی کو ریلوے، طارق فضل کو صحت، طلال چوہدری کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ، بیرسٹر عقیل کو وزیرِ مملکت برائے قانون اور مصطفیٰ کمال کو وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی بنائے جانےکا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close