بانئ پی ٹی آئی نے احتساب کمیٹی کو خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق بانئ پی ٹی آئی نے احتساب کمیٹی کو مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، بانئ پی ٹی آئی نے وزراء کی کارکردگی اور فنڈز کے استعمال پررپورٹ مانگی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کمیٹی نے کابینہ اراکین کو طلب کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے میں کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم ملا ہے۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ تمام وزراء، مشیر اور معاونین کمیٹی کے سامنے اپنی رپورٹس رکھیں گے، کابینہ اراکین فنڈز اور ان کے استعمال سے متعلق کمیٹی کو معلومات دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مئی میں اس عمل کو مکمل کر کے رپورٹ بانئ پی ٹی آئی کو دی جائے گی، گزشتہ روز وزیرِ خوراک نے کمیٹی کو کارکردگی رپورٹ دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں