امریکا میں پائلٹ نے خطرہ بھانپتے ہوئے طیارے کو لینڈنگ کے بجائے عین وقت پر دوبارہ فضا میں بلند کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح امریکی شہر شکاگو میں شکاگو مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر ممکنہ طور پر دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بچنے کے لیے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے پائلٹ نے آخری لمحات میں طیارے کی لینڈنگ روک دی۔رن وے پر ایک نجی چھوٹا طیارہ اچانک آ جانے کے بعد پائلٹ نے ناصرف لینڈنگ روکی بلکہ طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کر لیا اور بعد ازاں اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ اونچائی پر تھا جب اس نے خطرہ بھانپتے ہوئے عین وقت پر دوبارہ ٹیک آف کیا۔امریکی حکام اس سارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔دوبارہ فضا میں بلند ہونے والے طیارے اور رن وے پر موجود پہلے سے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اس کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال امریکا میں ایک بڑے اور دو چھوٹے فضائی حادثات میں سیکڑوں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں