اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا کی جانب سے کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا کے مطابق نیپرا اتھارٹی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے درخواست پر کل سماعت کرے گی۔درخواست کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملےگا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں متوقع ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئندہ دو ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بینکوں سے 1300 ارب روپے کے قرض حصول کیلئے بات چیت جاری ہے، بینکوں سے یہ قرض فکس ریٹ اور ٹائم کیلئے لیا جائے گا۔
قرض سے گردشی قرض کا خاتمہ کیا جائے گا۔ حکومت کو 700 ارب روپے کی آئی پی پیز سے بات چیت میں بچت ہوئی ۔ آئی پی پیز سے 300ارب روپے کا سود ختم کرایا ہے، اب تک 6 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرچکے ہیں، 25 آئی پی پیز کے ساتھ ٹیک اینڈ پے پر بات ہوچکی ہے۔سرکاری پاور پلانٹس کے ساتھ ٹاسک فورس کی بات چیت جاری ہے۔ اس کاوش سے دو ماہ تک فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے تک سستی کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں