وزیر توانائی اویس لغاری کا سولر پر ٹیکس کے حوالے سے اہم بیان آگیا، کیا اس بار سولر سسٹم پر ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ آئی پی پیز سے مذاکرات کاریلیف جلد عوام کو منتقل کریں گے۔
سولر پر ٹیکس سے متعلق خبروں پر وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سولر پر کوئی ٹیکس نہیں لگا رہے ، سولرکی حوصلہ شکنی نہیں کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ رمضان میں سحری افطارمیں بلاتعطل بجلی دیں گے، جون سےاب تک چار روپے سے11روپےفی یونٹ تک بجلی سستی کرچکےہیں اور بجلی قیمت میں مستقبل میں خاطرخواہ کمی متوقع ہے، وزیراعظم بھی اس سلسلے میں اقدامات تجویز کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگی بجلی سے چوری بڑھتی ہے، بجلی سستی ہونے سےچوری کم ہوتی ہے، ہم تو چاہتے ہیں ڈسکوز خریداری میں صوبے آئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں یکساں ٹیرف کےمعاملے پر بھی بات کرنی ہوگی، حکومت کے الیکٹرک کا سالانہ 170 ارب کا نقصان برداشت کر رہی ہے۔سیکرٹری پاور فخرعالم عرفان نے اجلاس میں بتایا بجلی بلوں پرٹیکس کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کیساتھ مارچ کےپہلے یا دوسرے ہفتے بات ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں