پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی، مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے، میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کا کوارٹر سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کہ کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کانسٹیبل ارشد غائب ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے، لاش کی شناخت کےلیے فنگر پرنٹس لےلیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں