ٹرین حادثے کا شکار

ویب ڈیسک(پی این آئی) اوکاڑہ کینٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کے روز ایک مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر جی ٹی روڈ پر جا گریں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہناہے کہ مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس سے ریلوے ٹریک بند ہو گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔مقامی افراد بھی موقع پر جمع ہو گئے اور ریلوے حکام اور پولیس کی مدد میں شریک ہو گئے۔خوش قسمتی سے، اب تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔ حادثے کے باعث ٹریک بلاک ہو گیا اور ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد ٹریک کو بحال کر کے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close