جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کی طبیعت تشویشناک حد تک بگڑ گئی

لاہور(پی این آئی)جیل میں قید اعجاز چوہدری کی طبیعت تشویش ناک حد تک بگڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے پر انہیں ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عارضہ قلب میں مبتلا سینیٹر اعجاز چوہدری کو دل میں شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد جیل کے ڈاکٹرز کی جانب سے ان کا معائنہ کیا گیا۔اعجاز چوہدری کی طبیعت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت قانون اور انصاف کی ہے، ملک میں لا قانونیت عروج پر ہے، چیئرمین سینٹ جو قائم مقام صدر بنتا ہے اج اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے، چیئرمین سینیٹ نے میرے پروڈکشن آرڈر جاری کئے مجھے اجلاس میں نہیں بلایا گیا،فسطائی حکومت کو اپنے علاوہ کچھ نظر نہیں آرہا،پنجاب کی دو تین خواتین کا رویہ اخلاق سے گرا ہوا ہے، پیکا ایکٹ اور 26ویں آئینی ترمیم کے بعد نظام عدل ختم ہو گیا ہے، پوری دنیا کو پتہ ہے ملک میں الیکشن کیسے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close