وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ساہیوال میں ریلوے روڈ سے بدنام زمانہ انسانی اسمگلر شہباز نور گرفتار کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہباز نور غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا، اس نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، اس نے ایک خاندان سے برطانیہ بھجوانے کیلیے 70 لاکھ روپے وصول کیے۔
ملزم سے 51 جعلی ویزے، 12 ورک پرمٹ اور 14 پاسپورٹس کی نقول برآمد ہوئیں۔ شینجن کے 12 جعلی ویزے، نیوزی لینڈ کے 12 ویزے اور فجی کے 8 ویزے بھی برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم شہباز نور سے البانیہ کے 9 اور ناروے کے 3 جعلی ورک پرمٹ بھی برآمد ہوئے، ملزم سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور انسانی سمگلنگ سے متعلق دیگر شواہد برآمد کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف پولیس نے جعلسازی کے 6 مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں