کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندرآباد میں دھماکے ہوا ہےجس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سکندرآباد میں دھماکے ہوا ہے جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دریں اثناء کوئٹہ کے ںواحی علاقے شعبان میں مسلح افراد نے پولیس ناکے پر حملہ کردیا ہے، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور ایف سی کی حملہ آوروں سے دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق مزید فورسز کو طلب کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں