پی ٹی آئی وکلاء کے نئے ذریعہ آمدن سے متعلق بڑی خوفناک خبر

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وکلاء کے نئے ذریعہ آمدن سے متعلق بڑی خوفناک خبر سامنے آئی ہے،سنا ہے کہ کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملتے ہیں اور باہر آکریوٹیوبرز کو باتیں بیچتے ہیں۔

میڈیا کے مطاق سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی اائی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیلوں میں 80سے 90ہزار قیدی ہیں، جتنی ملاقاتیں بانی پی ٹی آئی کی ہوئیں اتنی پوری اڈیالہ جیل کے قیدیوں کی ملاکر ملاقاتیں نہیں ہوئیں،پی ٹی آئی نے بانی سے رسائی کو بہت بڑا مسئلہ بنالیاہے یہ کوئی ایشو نہیں ہے، ہم لوگ جیل کے باہر چھ چھ دن دستک دیتے رہتے تھے پھر بھی کوئی ملاقات نہیں ہوتی تھی ۔

یہ ملاقاتوں کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ کمرے کی بجائے کھلے لان میں ہونی چاہئیں۔ ایسی جگہ ملاقات چاہتے ہیں جہاں کوئی پرندہ پر نہ مارتا ہواور انہیں کوئی سننے دیکھنے والا بھی نہ ہو ۔ ان لوگوں نے جیل کو ایک لاڈ پیار محبت کی جگہ بنا لیا ہے، ایسا نہیں ہوتا جیل کے اپنے قوانین اور ضابطے ہوتے ہیں اس کے مطابق ہی بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء سے متعلق ایک بڑی خوفناک خبر سامنے آئی ہے۔

سنا ہے کہ کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملتے ہیں اور باہر آکریوٹیوبرز کو باتیں بیچتے ہیں، وکلاء نے بانی پی ٹی آئی کو نیا ذریعہ آمدن بنا لیا ہے، انہوں نے ذریعہ آمدن کیلئے نئے نئے طریقے ایجاد کرلئے ہیں، مجھے نہیں پتا کہ ان کھیل تماشوں کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کے نتائج کے بعد کی تمام ترمراعات لے رہی ہے، یہ اسی الیکشن کے ذریعے قومی اور صوبائی اسمبلیوں اور ایک صوبے میں حکومت بناکر بیٹھے ہیں، وہاں الیکشن کیا آسمان سے اتر کر فرشتوں نے کرایا تھا یا سکندر سلطان نے کرایا تھا؟ الیکشن میں دھاندلی کا پہلا ردعمل یہ ہوتا ہے کہ اس الیکشن کو مت مانو، جیسے 1977میں پی این اے نے نتائج کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close