کمسن ثنا خواں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

معروف کمسن ثناء خواں خواجہ علی کاظم اور نوحہ خوان سید جان علی، و زین ترابی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی علاقے میں ان کی تدفین کردی گئی۔

خواجہ علی کاظم، جان علی رضوی اور زین ترابی کراچی جاتے ہوئے مانجھند نزد سیہون شریف کے قریب ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔انڈس ہائی وے روڈ پر سیہون شریف سے حیدرآباد جانیوالے راستے پر 2 کاروں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ثناء خواں خواجہ علی کاظم اور نوحہ خواں سید جان علی، و زین ترابی بھی شامل ہیں۔

کاظم خواجہ اپنے احباب کے ہمراہ انجمن حیدری خیرپور سے سالانہ جشنِ امامِ زمانہ میں شرکت کے بعد کراچی جا رہے تھے۔خواجہ علی کاظم نے اپنی موت سے قبل فیس بک پر کراچی آنے کی اطلاع اپنے چاہنے والوں کو دی تھی۔سوشل میڈیا پر لوگ خواجہ کاظم علی کے پڑھے ہوئے کلام کو شیئر کررہے ہیں اور ان کیلئے دعائے مغفرت بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close