ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے کراچی کینٹ اور لاہور کے درمیان چلنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو 25 فروری سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ حسین ایکسپریس کراچی کینٹ سے رات 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، لودھراں، خانیوال، فیصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز دوپہر 2 بجکر 15 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے رات 7 بجے روانہ ہوکر 2 بجکر پانچ منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ٹرین 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 اے سی بزنس، 2 اے سی اسٹینڈرڈ، ایک پاور پلانٹ اور ایک برین وین پر مشتمل ہوگی۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لیے دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلی سیہون اسپیشل ٹرین 14 فروری کو فیصل آباد سے رات 10 بجے روانہ ہوکر شورکوٹ، لودھراں، روہڑی، دادو سے ہوتی ہوئی اگلے روز 2 بجکر 15 منٹ پر سیہون شریف پہنچے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں