روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

برآمدی نوعیت کے چیلنجز، درآمدات میں اضافے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی نے گذشتہ ایک ماہ سے ڈالر کی نسبت روپیہ کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے، بعض مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔

ترکیہ کے ساتھ متوقع سرمایہ کاری معاہدوں کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 13پیسے کی کمی سے 279روپے 12پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

بعدازاں میکرواکنامک استحکام آنے کے بعد معیشت میں مطلوبہ نمو نہ آنے، بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ماہانہ ترسیلات زر 3ارب ڈالر سے متجاوز نہ ہونے اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی کے رحجان سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 01پیسے کے اضافے سے 279روپے 26پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 281روپے 10پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close