صارفین کے لئے بجلی کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس کا دورانیہ 7 گھنٹے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حیسکو نے ترقیاتی کام کیلئے7 گھنٹے فیڈر بند کرنے کا شیڈول جاری کردیا، جن میں قائد آباد فیڈر،11 کے وی فردوس فیڈر،لائن چینل، حیدرآباد سٹی 2، پریٹ آباد فیڈر شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سب فیڈرز پر 10 سے 13 فروری اور 17 سے 20 فروری تک کام ہوگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 17 سے 20 فروری تک میانی فاریسٹ نیولیاقت کالونی اور نورانی بستی فیڈر بھی شامل ہیں۔حیسکو کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے بجلی بند ہوگی، جو شام 4 بجے بحال کی جائے گی، متاثرہ علاقوں میں قائدآباد،فردوس کالونی، بھینس کالونی، نیو حیدرآباد سٹی ، پریٹ آباد، خورشید کالونی سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں