پی ٹی آئی کو مزاکرات کی دعوت، اسپیکر کے ترجمان نے وضاحت کر دی

ترجمان قومی اسمبلی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی، انہوں نے صرف یہ کہا تھا ان کے دروازے ہر کسی کےلیے کھلے ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی باضابطہ دعوت تب دیں گے جب حکومت یا اپوزیشن خود درخواست کریں گے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار بھی یہی ہے اور انہوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تھی، اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر اور گھر کے دروازے کسی بھی رکن کےلیے کھلے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close