لاہور (پی این آئی)حکومت کی ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش ، ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح کردیا، پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے۔پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کیلئے چوتھی میٹنگ طے تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کے انکار کے بعد یہ میٹنگ نہیں ہو سکی تھی۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان اس سے قبل مذاکرات کے 3 دور ہوچکے تھے۔ تحریک انصاف نے تیسرے اجلاس میں اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کئے تھے۔تحریک انصاف کی طرف سے اپنے تحریری مطالبات میں کہا تھا کہ 9نو مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے واقعات کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے۔حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان 28 جنوری کو مذاکرات کا دور ہونا تھالیکن پی ٹی آئی اس میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں عمر ایوب اور اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھااور انہیں مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی تھی۔تاہم پی ٹی آئی نے مذاکرات میں شرکت سے انکار کیا تھا۔ سپیکر ایاز صادق کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن تھا۔ ٹیبل ٹاک اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل نکالا جا سکتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں