تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بڑی خبر

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، ترجمان نے بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہواتھا ، 4 سال کےدوران مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے، اضافے سے کم تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔گزشتہ برسوں کے دوران قومی ایئر لائن نے اپنی افرادی قوت میں مسلسل کمی دیکھی ہے، ملازمین کی تعداد 7 ہزار سےکم رہ گئی جس میں مزید کمی آرہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close