اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کا دعویٰ مسترد کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا قید تنہائی میں رکھنے کا دعویٰ مسترد کر دیا،بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا یہ الزام جھوٹ ہ۔

،عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بارے میں دعویٰ کرنا کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے یہ سراسر بے بنیاد اور لغو ہے،جنگ کے رپورٹنگ سیل سے گفتگو کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مجرم یا ملزم کو قید تنہائی میں رکھنے کا حکم عدالت جاری کر سکتی ہے۔یہ حکم عدالت کی طرف سے اپنے ملزموں کے بارے میں جاری کیا جاتا ہے جو وعدہ معاف بن جاتے ہیں اور انہیں دوسرے ملزموں کے اثر و نفوذ سے محفوظ رکھنے کیلئے ایسا حکم دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نہ صرف وہ سہولتیں حاصل ہیں جو کسی بھی سزا یافتہ ملزمہ یامجرمہ کو سزا وار ہیں بلکہ اس سے ماوریٰ بھی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔اس لئے قید تنہائی کا واویلا انتہائی غیرذمہ دارانہ اور سراسر جھوٹ ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رولز سے بڑھ کر کئی فراخدلانہ سہولتیں حاصل ہیں ۔گفتگو کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بسااوقات ہفتے میں تین مرتبہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوتے ہیں جہاں اگر 1103افرادان سے ملنے کیلئے موجود ہوتے ہیں جن سے ملزم یامجرم بات کرسکتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close