سٹامپ پیپرز کے اجرا سے متعلق نئی شرط عائد

سٹامپ پیپرز کے اجرا سے متعلق نئی شرط عائد کرتے ہوئے اسے بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط کر دیا گیا ۔

سٹامپ پیپرز کا اجرا بائیومیٹرک ویری فکیشن سے مشروط کر دیا گیا، بائیومیٹرک کے بغیر جاری ہونے والے تمام سٹامپ پیپرز جعلی تصور ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے سٹامپ وینڈرز کو بائیومیٹرک ویری فکیشن کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی سی عرفان میمن نے کہا ہے کہ کوئی بھی وینڈر نادرا بائیومیٹرک کے بغیر سٹامپ پیپرز جاری نہیں کر سکےگا۔ بائیو میٹرک کے بعد شہر سے جعلی سٹامپ پیپرز کا خاتمہ ہو جائے گا۔ جعلی سٹامپ پیپرز کی وجہ سے شہریوں کو ریونیو و دیگر معاملات میں مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی سٹامپ پیپرز کی وجہ سے کئی فراڈ کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تاہم بائیو میٹرک ویری فکیشن کے بعد شہری محفوظ ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close