عمران خان کی صحت کے حوالے سے سینئر صحافی کی تازہ ترین رپورٹ میں بڑے انکشافات

راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ سینٹرل جیل میں پابند سلاسل سابق وزیراعظم کا بلڈ پریشر بڑھنے لگا، ہارٹ بیٹ میں بھی اضافہ ہوگیا،

روزنامہ جنگ کے سینئر رپورٹر حافظ وسیم اختر کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کچھ ہفتوں سے بے چینی کا شکار ہیں اور ان کا بلڈ پریشر 130،80رہنے لگا ہے، ہارٹ بیٹ 50 سے اوپر ، خوش خوراکی میں کمی نہیں آئی عمران کو پابند سلاسل ہوئے ڈیڑھ سال ہو گیا ہے، انہیں 5 اگست 2023 کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید کیا گیا تھا، بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں 27 ستمبر 2023 کو اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا.

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ جیل آئے تھے توان کا بلڈپریشر 110،120اور 70،80، ہارٹ بیٹ43 سے 45 تک تھا ،جو انتہائی آئیڈیل تھا، تاہم وہ کچھ ہفتوں سے بے چینی کاشکار ہیں ،بلڈ پریشر 130،80رہنے لگاہے جب کہ ہارٹ بیٹ بھی 50 سے اوپر نوٹ کیاجارہا ہے.وہ گزشتہ چند ماہ سے ٹینائٹس، کانوں میں سنسناہٹ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال مکمل افاقہ نہیں ہوا، وہ اپنے ذاتی معالج کی تجویز کردہ میڈیسن استعمال کررہے ہیں.

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی خوش خوراکی میں کوئی کمی نہیں آئی ، گزشتہ روز انہوں نے ناشتے میں انار کا جوس، 2 ابلے ہوئے انڈے ،پورج ، دہی اور کافی لی جب کہ دوپہر کے کھانے میں دیسی گھی میں تیار کیا گیا مٹن تناول کیا، وہ جیل میں باقاعدہ ایکسرسائز بھی کررہے ہیں ، اس کے علاوہ انہیں 16 ٹی وی چینلز اور 2 اخبارات کی سہولت بھی میسر ہے ،جب کہ دن میں تین مرتبہ ان کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close