سابق کپتان کی گاڑی حادثے کا شکار

نئی دہلی (پی این آئی)سابق بھارتی ہیڈکوچ و کپتان راہول ڈریوڈ کی گاڑی کی آٹو رکشہ سے تصادم ہوا ہے، جس کے بعد کرکٹر آگ بگولہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں راہول ڈریوڈ کو سڑک پر جھگڑا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق ڈریوڈ کی گاڑی کو حادثہ بنگلورو کے مصروف علاقے کننگھم روڈ پر پیش آیا۔آٹو ڈرائیور نے مبینہ طور پر پیچھے سے گاڑی کو ٹکر ماری، جب وہ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ گاڑی خود سابق کرکٹر چلارہے تھے یا نہیں۔گاڑی کو ٹکر لگنے کے بعد سابق بھارتی ہیڈکوچ غصے میں نظر آئے، یہ واقعہ شام 6:30 بجے کے قریب پیش آیا تھا تاہم واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

دکن ہیرالڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈریوڈ نے جائے وقوعہ سے نکلنے سے پہلے آٹو ڈرائیور کا فون نمبر اور آٹو کا رجسٹریشن نمبر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close