راولپنڈی(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کے نام خط کے معاملے پر سکیورٹی ذرائع کا بیان بھی سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ میڈیا پر خبر سامنے آئی کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی خط لکھا ہے، کوئی خط ملا نہ اسٹیبلشمنٹ کو کسی خط میں کوئی دلچسپی ہے،بانی نے کوئی بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں،اسٹیبلشمنٹ واضح کر چکی کسی بھی معاملے پر سیاستدانوں سے بات کی جائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وکیل پی ٹی آئی فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے اور یہ خط انہوں ںے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا، خط میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئی ہیں اور خط میں چھ نکات پیش کئےگئے۔
فیصل چودھری نے بتایا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو۔وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسی میں روبدل کی درخواست کی ہے، خط میں ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن 26ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے بھی مواد تحریر کیا گیا ہے، پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشتگردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری، ملکی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں