قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی ٹیم کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی حفاظتی شعبوں سے متعلق آڈٹ جاری ہے، دوسری جانب قومی ایئر لائن کی طرف سے 4 سال بعد برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔
پی آئی اے نے لندن کے ہتھرو ایئرپورٹ پر اپنے سلاٹ کی فعالی اور ٹریمنل 4 سے آپریشن شروع کرنے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے، جب کہ ڈی ایف ٹی کا آڈٹ مکمل ہونے کا بھی قوی امکان ہے، جس کے بعد پی آئی اے پر سے برطانیہ پابندی ختم کر دے گا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن مارچ کے وسط سے مانچسٹر اور لندن کے لیے اسلام آباد سے اپنی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا، جب کہ پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے برطانیہ آپریشن میں استعمال کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن یورپ کے مختلف سیکٹرز، میلان، اسپین کے لیے بھی اپنی پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں