خبردار، گاڑیوں کے مالکان کوآخری مہلت دیدی گئی

 

سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لئے آخری مہلت دے دی۔

تین اپریل کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں جدید سیکورٹی فیچر پر مشتمل نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ تین اپریل کے بعد پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط ہوں گی۔ جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سفید رنگ اور کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ کی ہوگی۔ کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فیس2450 روپے موٹر سائیکل اور رکشہ کے نمبر پلیٹس کی فیس 1850 روپے ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 1600 روپے ہے۔

نئی نمبر پلیٹس کے حصول کے لئے موٹر وہیکل رجسٹریشن سینٹر پر رش ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ گاڑی مالکان نے مقررہ وقت میں نمبر پلیٹ تبدیل نہ کی تو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close