کراچی (پی این آئی) ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پاکستان اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی پر 2سال سے اپنی صلاحیت بہتر بنا رہے ہیں۔ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ڈیجیٹل کرنسی کیلئے ٹیکنالوجی اور ریگولیٹری تقاضوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایجنسیوں اور بینکوں کے ساتھ مل کر صلاحیتیں بہتر بنا رہے ہیں، ڈیجیٹل کرنسی کیلئے اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نوٹ آئندہ مالی سال سے جاری ہونا شروع جائیں گے۔ زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں، مہنگائی اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ خاطر خواہ کم ہوئے ہیں، مہنگائی مئی 2023 میں 38 فیصد تھی جو کم ہوکر 4.1 فیصد رہی، جنوری میں مہنگائی مزید کم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنےکے سبب زرمبادلہ ذخائربڑھے، جون تک مہنگائی کی شرح 5 سے7 فیصد بینڈ کی اوپرکی سطح پر رہےگی۔ گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا ورکرز ترسیلات اور برآمدات کے نمبر اچھے ہیں، ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر16.19 ارب ڈالر ہیں۔ جمیل احمد کا کہنا تھا کہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.50 فیصد رہنے کا اندازہ تھا، مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 7.5 فیصد رہے گی، مالی سال 2025 میں کرنٹ اکائونٹ کھاتہ 0.5 فیصد خسارے سے 0.5 فیصد سرپلس کے درمیان رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں