اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کریں گے۔
جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے اور جس طرف یہ دیکھ رہےہیں انہوں نےکسی سیاسی ایجنڈے پرگفتگو نہیں کرنی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، ان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا بھی ہے اور تمام مراعات بھی حاصل کرنی ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی والوں نےحکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، یہ لوگ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں،کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں