شعبان کے چاند کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے شعبان کے چاند کی پیش گوئی کردی ۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق شعبان کا چاند 30 جنوری بروز جمعرات 29 رجب کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ، چاند کی پیدائش 29 جنوری کی شب 5 بج کر 36 منٹ پر ہوگی ، چاند دیکھنے کے دوران مطلع کہیں صاف اور کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ غروب آفتاب 6 بج کر 16 منٹ پر ہونے کا امکان ہے ، غروب قمر 7 بج کر 13 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔

کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے بتایا ہے کہ غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 4 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 57 منٹ تک رہنے کا امکان ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close