اسلام آباد(پی این آئی)حکومتی کمیٹی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو جوابی خط کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تسلیم کیا ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہو گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے علی امین گنڈا پور کے بیان کو جوابی خط کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ علی امین گنڈا پور9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی ارکان کا ملوث ہونا تسلیم کر چکے۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں اعتراف کیا۔ گنڈا پور نے تسلیم کیا ہمارے کچھ لوگ گمراہ ہو گئے تھے۔ ان کا موقف تھا جتنا جرم ہوا سزا اتنی ہونی چاہئیے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ گنڈا پور کہہ چکے اپنے کارکنوں سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی گنڈا پور کے اعترافی بیان کو جواب کا حصہ بنائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں