اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستانی طلبا و طالبات کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت چین جانے والے طالب علموں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد طلبا و طالبات کا پہلا بیج زراعت کے شعبے میں جدید تربیت کیلئے چین روانہ ہوگا جس کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے زرعی شعبے کی تربیت کیلئے بھیجے جانے والے طلب علموں کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین جانے والے ان طلبا و طالبات میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طالب علموں کیلئے مختص کیا گیا ہے، چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلب علموں کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں