اکشے کمار نے بھول بھلیاں کے سیکوئلز میں کام کیوں نہیں کیا؟ وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔اس دوران ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ ’آپ نے پچھلے 10 سال کے دوران کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے؟ ایسا کیوں ہے؟اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی، آپ نے بالکل ٹھیک کہا، میں نے پچھلے کچھ سال کامیڈی فلموں میں بہت کم کام کیا ہے اور سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں زیادہ کام کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ کامیڈی میں پہلے ہی بہت کر چُکا تھا اور کچھ عرصے میں کامیڈی کے بجائے سماجی مسائل پر مبنی فلموں میں کام کرنا چاہتا تھا لیکن اب میں نے 3 کامیڈی فلمیں’بھوت بنگلا‘، ’ویلکم‘ اور ’ہاؤس فل 5‘ سائن کی ہیں اور ان فلموں کی ابھی شوٹنگ جاری ہے۔مداح نے اکشے کمار سے ایک اور سوال پوچھا کہ فلم ’بھول بھلیاں‘ کو شائقین نے بہت پسند کیا، آپ نے اس فلم کے سیکوئلز میں کام کیوں نہیں کیا؟اُنہوں نے اس سوال کا صاف گوئی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا، اس فلم سے مجھے نکال دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close