کراچی میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی اور اورنگی ٹاؤن سے 10 سالہ بچہ لاپتا ہے، جبکہ لاپتا ہونے والے دیگر 2 بچوں کو ڈھونڈ لیا گیا۔
15 سالہ زہرہ بتول 17 جنوری کو گلشن اقبال سے لاپتا ہوئی، پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، اس کے علاوہ 17 جنوری کو اورنگی ٹاؤن سے 10 سالہ بچہ ایان لاپتا ہوا۔
اورنگی ٹاؤن فرنٹئیر کالونی سے گمشدہ ہونے والا 14 سالہ مبشر آگرہ تاج کالونی سے مل گیا، اہلخانہ کے مطابق نامعلوم نمبر سے فون آیا تھا کہ آپ کا بچہ آگرہ تاج کالونی میں ہے، مذکورہ مقام پر پہنچے تو وہاں مبشر موجود تھا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
دوسری جانب، سرسید تھانے کی حدود سے لاپتا ہونے والی 4 سالہ بچی بھی مل گئی، بچی صبح اپنے بھائی کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں