اسلام آباد (پی این آئی) حکومت کی جانب سے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تنظیمِ نو اور آپریشنز کی اصلاح شروع کردی گئی ہے، جس کے لیے وفاقی حکومت نے خسارے میں چلنے والے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عملے کی تعداد کم کی جائے۔بتایا گیا ہے کہ فیصلہ قومی ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے لیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی تنظیم نو پر وزارتِ خزانہ کی رائے شامل کرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، تنظیمِ نو کا پہلہ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرے مرحلے میں نجکاری کو بغیر کسی تاخیر کے ممکن بنایا جائے گا۔
اسی حوالے سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو پرائیوٹ کرنے یا پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چلانے کی طرف جارہے ہیں، وزیر اعظم رمضان میں عوام کے لیے جلد بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب پر وفاقی وزیر نے مؤقف دیا کہ پی ٹی آئی این آر او کے لیے منتیں کررہی ہے لیکن تحریک انصاف سے نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ہوگی، عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سزا قانون کے مطابق ملی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنی کابینہ کو دھوکہ دے کر تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی، مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف ایوان میں بیٹھے لیکن اس میں کامیابی نظر نہیں آرہی کیوں کہ عمران خان کے خمیر میں مثبت سیاست نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں