پی ٹی آئی نے یوم سیاہ کی کال دے دی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو یوم سیاہ کی کال دے دی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام صوبوں میں ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدے دار کو یوم سیاہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔فیصل چوہدری کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے کہا ہےکہ 8 فروری کو پورے خیبرپختونخوا سے قافلے پشاور جمع ہوں اور شٹر ڈاؤن کریں۔وکیل عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی کےکیمپس سے طالب علموں کو نکال کر پنجاب حکومت نے جگہ چھینی ہے، یہ یونیورسٹی واپس عوام کو دلا کر دم لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close