حکومت کی جانب سے پلاسٹک کے استعمال پر سخت پابندی عائد،پلاسٹک بیگز کا استعمال فضائی آلودگی کا باعث بننے لگا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے ماڈل بازاروں، ماڈل کارٹس ،مارکیٹ میں پلاسٹک کا استعمال دھڑلے سے جاری ہے، پلاسٹک بیگز کےاستعمال نےفضائی آلودگی کی شرح میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال انسانی جسم کے لئے بیماریوں کو باعث بن سکتا ہے،پلاسٹک بیگز بائیو ڈیگریڈ نہیں ہوتے جو جانوروں ،آبی حیات کیلئے بھی مضر صحت ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں